"وردی پہن کر سیدھا بینک پر چھاپہ ماریں” پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو تنخواہ میں بینک سے جعلی نوٹ موصول، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
جعلی کرنسی نوٹوں کا کسی کو موصول ہوجانا کوئی نئی بات نہیں لیکن اب پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو بینک کی اے ٹی ایم سے نکلوائی گئی رقم کیساتھ ہی جعلی نوٹ موصول ہوگیا جس کا انکشاف خود عائشہ وہاب نے سوشل میڈیا پر کیا۔
سابق ایس پی ڈولفن عائشہ وہاب نے بتایا کہ ” بینک آف پنجاب میں میرا تنخواہ والا اکائونٹ ہے ، کل اے ٹی ایم سے کچھ رقم نکلوائی تو اس میں سے 1000 روپے کا ایک نوٹ جعلی نکل آیا”۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بینک بھی جعلی نوٹ دیتا ہے؟۔
میرا salary اکاونٹ جو کہ bank of Punjab میں ہے۰ ُکل کچھ پیسے ATM سےنکلواے ۰اس میں سے ایک ہزار کاُایک نوٹ جعلی نکلا۰ کیا bank بھی fake currency دیتا ہے۰
ان کے اس انکشاف پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ” ہاہاہا، پولیس والوں کے ساتھ دھوکہ”۔
میزان بینک سے ستائے ایک صاحب نے لکھا کہ ” کبھی آپ نے میزان بینک کو خدمت کا موقع نہیں دیا، ورنہ آپ کو بہت پہلے پتا چل گیا ہوتا”۔