تازہ تریندلچسپ و عجیب

دولہے کے تھپڑ کے بعد دلہن نے اپنے کزن سے شادی کرلی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں دولہے نے کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر اپنی دُلہنیا کو تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد شادی منسوخ ہوگئی مگر دُلہن نے اگلے ہی روز اُس ہی کزن سے شادی کرلی۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا اور دلہن نے 20 جنوری کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی شادی سے ایک دن قبل مسائل اس وقت پیدا ہوئے، جب جوڑے اور ان کے اہل خانہ ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوئے جس میں ڈی جے اور ڈانس فلور شامل تھا۔مبینہ طور پر دولہا اور دلہن ایک ساتھ رقص کر رہے تھے جب تک کہ دلہن کا کزن ڈانس فلور پر ان کے ساتھ شامل نہ ہوا، معاملات ٹھیک چلتے رہے یہاں تک کہ کزن نے دولہا اور دلہن کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا جس سے مبینہ طور پر دولہا ناراض ہو گیا۔
دولہے نے دلہن اور اس کے کزن کو دھکّا دیا، اس کے بعد کیا ہوا یہ واضح نہیں ہے لیکن دلہن کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ دولہے نے اسے تھپڑ مارا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد اس بات پر ناراض ہوئے کہ دولہے نے ان کی بیٹی کو تھپڑ مارا اور اسے اور اس کے اہل خانہ کو ہال سے نکل جانے کو کہا جس کے دلہن نے اپنی شادی منسوخ کردی۔اس کے بعد دلہن کے رشتہ داروں نے اس کی شادی اس کے کزن کے ساتھ طے کی، دلہن نے اپنے اہلخانہ کے اس فیصلے کو مان لیا۔دریں اثنا، دولہے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ دلہن کے گھر والے وہ بھارتی 7 لاکھ روپے کی رقم واپس کریں جو اس کے خاندان نے شادی کی تیاریوں اور تقریبوں پر خرچ کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button