تازہ تریننیشنل خبریں

شہباز گل نے شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ بتا دی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے شہزاد اکبر کے استعفے کی وجوہات بتا دی ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ شہزاد اکبر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وکالت کے کیرئیر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبر ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے اور ہم ان کے اس نئے سفر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button