تازہ تریننیشنل خبریں

حکومت نے تمباکو کی قیمت طے کردی، نسوار والا تمباکو کتنے کا کلو ملے گا؟

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تمباکو کی کم از کم قیمت مقرر کردی۔

ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا جس میں تمباکو کی کم از کم قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ ای سی سی نے سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے نو پیسے فی کلو جب کہ سفید پتی کی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ نسوار بنانے، سونگھنے اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button