سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بدبخت باپ کو دوسری بار جیل ہوگئی
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک بدبخت باپ سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر دوسری بار جیل پہنچ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق رچرڈ نامی اس درندہ صفت انسان نے اپنی نکول نامی بیٹی کو بچپن میں ہی جنسی بربریت کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔ اب اس شیطان کی کرتوت کا علم نکول کی ماں کو ہوا تو اس نے اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی۔ اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 4سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نکول کی پرورش اس کی والدہ کر رہی تھی تاہم جب وہ 9سال کی ہوئی تو اس کی ماں کا انتقال ہو گیا اور وہ مجبوراً دوبارہ اپنے باپ کے پاس جا کر رہنے لگی، جس پر اس بدبخت نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کو اسی بربریت کا نشانہ بنانا شروع کر دیااور 15سال کی عمر تک اس کے ساتھ درندگی کرتا رہا۔ 6سال باپ کا ظلم سہنے کے بعد نکول نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر رچرڈ کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا اور عدالت نے اسے 9سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔
18سالہ نکول کا کہنا ہے کہ ”دوسری بار جب وہ اپنے باپ کے پاس رہنے گئی تو وہ اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔ وہ اپنے جیل جانے کا مورد الزام مجھے ٹھہراتا تھا۔ وہ ایسی باتیں کرتا جس سے میں واقعی اس کے جیل جانے اور ماں باپ کی علیحدگی کا ذمہ دار خود کو سمجھنے لگی تھی۔ پہلی بار اس کے ہماری زندگی سے نکل جانے کے بعد ہم ماں بیٹی بہت خوش زندگی گزار رہی تھیں تاہم میری 9ویں سالگرہ کے ایک دن بعد میری ماں کی موت ہو گئی۔ وہ گھر کے لان میں مردہ حالت میں پڑی تھی اور میں سمجھ رہی تھی کہ میری ماں شاید سو رہی ہے۔ میں آج بھی نہیں جانتی کہ میں ماں کی موت کیسے ہوئی تھی۔ موت کے وقت اس کی عمر محض 32سال تھی۔ میری ماں ہی میرا سب کچھ تھی، اسے کھو کر میں نے سب کچھ کھو دیا اور ایک بار پھر وہی عذاب مجھ پر مسلط ہو گیا، جس سے میری ماں نے میری جان چھڑائی تھی۔ “