تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںلائف سٹائل

ملکہ برطانیہ کے نواسے نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد نئی گرل فرینڈ کو ملکہ الزبتھ دوئم سے ملوادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ الزبتھ دوئم کے نواسے پیٹر فلپس نے اپنی اہلیہ آٹم پیٹریشا کو طلاق دینے کے ایک سال بعد گزشتہ دنوں ایسی گرل فرینڈ کو ملکہ سے ملوا دیا ہے، جس کی ازدواجی حیثیت متنازعہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پیٹر فلپس کی یہ نئی گرل فرینڈ پہلے سے شادی شدہ ہے۔

دی سن کے مطابق پیٹر فلپس ملکہ الزبتھ کی بیٹی شہزادی این کا بیٹا ہے۔ اس کی شادی 2008ءمیں کینیڈین لڑکی آٹم پیٹریشا کے ساتھ ہوئی تھی۔ یہ شادی 12سال چلی اور گزشتہ برس دونوں کی طلاق ہو گئی۔ اب 44سالہ پیٹر نے 40سالہ لنزی ویلیس نامی خاتون کو اپنی نئی گرل فرینڈ کے طور پر ملکہ الزبتھ سے ملوایا ہے۔ لنزی ویلیس ونڈسر میں ہونے والی ایک شوٹنگ پارٹی میں شریک ہوئی تھی جہاں پیٹر نے اس کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات کروائی۔ شاہی خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹر کی زندگی میں ملکہ الزبتھ کی بہت اہمیت ہے اور وہ بھی ا س کی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر بہت خوش ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button