تازہ ترینکھیلنیشنل خبریں

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ کراچی میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آفتاب بلوچ کا انتقال 68برس کی عمر میں ہوا۔ انہوں نے سنہ 1969 میں ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 برس کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کریئر کا دوسرا ٹیسٹ میچ سنہ 1975 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں کھیلا جو ان کا آخری انٹرنیشنل میچ ثابت ہوا۔
انہیں 74-1973 ڈومیسٹک سیزن میں سندھ کے کپتان کی حیثیت سے بلوچستان کے خلاف کراچی میں 428 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر یاد کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 172 فرسٹ کلاس میچز میں کُل 9171 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 223 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button