تازہ ترینصحت و زندگینیشنل خبریں

پولیس اہلکاروں کو کورونا کی زائد المیعاد ویکسین لگادی گئی

پولیس ٹریننگ سینٹر میں 200 پولیس اہلکاروں کو کورونا کی زائد المیعاد ویکسین لگادی گئی۔ زیر تربیت پولیس اہلکاروں نے خود ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ ویکسین پر دسمبر 2021 تک قابل استعمال ہونے کی میعاد لکھی ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر کامران فضل نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کامران فضل کا کہنا ہےکہ ویڈیو میں جو تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں اس کی تحقیقات کررہے ہیں، ڈسٹرک ہیلتھ آفس خیرپور کے توسط سے ویکسین متعلقہ ادارے نے فراہم کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button