تازہ ترینٹریولنیشنل خبریں

گاڑیوں پر نئے ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے فنانس سپلیمنٹری ایکٹ کے تناظر میں گاڑیوں پر نئے ٹیکس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ ایک ہزار سے دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر دو لاکھ جب کہ دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر چار لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری 2022 کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے فنانس سپلیمنٹری ایکٹ 2022 کے تناظر میں یہ ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button