تازہ تریندلچسپ و عجیب

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان دنوں نہایت سمجھداری سے چلنا ہے۔ اگر ذرا سی بھی غلطی کی تو نقصان ہو سکتا ہے۔ ویسے بھی آپ کی آج کل مخالفت بھی بہت ہو رہی ہے مصدقہ لازمی دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ضرورتیں پوری کرنے والا میرا اللہ ہے۔ دوسروں کے سامنے ہاتھ مت پھیلائیں۔ اس پر توکل اختیار کریں اور بھروسہ رکھیں کہ اس نے ہی آپ کی مشکل حل کرنی ہے۔ توبہ آج ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ستارہ آزمائشی سی صورت حال کا سامنا کر رہا ہے۔ آپ کو ان دنوں کچھ سمجھ میں نہیں آئے تاکہ کیا قدم اٹھایا جائے۔ اس لئے صدقہ دیں اور استخارے کی مدد سے چلنے کی کوشش کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی مشکلات کا شکار ہیں صرف دعا کریں اور دعا سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ وہ اس سے نکل جائیں گے۔ آج شام تک ان شاءاللہ بڑی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مذاکرات بالکل نہ کریں جس پر آپ کو تھوڑا سا شک ہو۔ آج کسی جانب سے دھوکا ملنے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، محتاط رہنا ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ابھی صحت کا صدقہ دینا ضروری ہے۔ ویسے بھی نظر بد کا بھی شکار ہیں اور آپ کو اس وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اپنے معاملات بھی چیک کریں کہاں غلطی ہوئی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اس وقت حالات ایسے جا رہے ہیں کہ سمجھ میں ہی نہیں آ رہا کہ کس جانب قدم اٹھایا جائے۔ اس لئے استخارے کی ضرورت ہے اور ابھی جو کام کر رہے ہیں اس کو ہی جاری رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج آپ کو اس شخص کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ماضی میں جس کی آپ نے بہت مدد کی تھی اس لئے سنبھل کر چلیں اور آج کسی کا بھی اعتبار نہ ہی کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کا دن مالی حوالے سے اچھا تو لگتا ہے جو بحکم اللہ آپ کی ضرورتیں پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے جو لوگ کسی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ بھی اس سے نکل جائیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج رکاوٹ دور ہو گی اور حیران کن طریقے سے ایک مشکل کام بحکم اللہ ہو سکتا ہے۔ جن لوگوں نے ماضی میں جو کام فائدہ حاصل کرنے کے لئے کئے تھے اب اس طرف بالکل نہ جائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ گھر کے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں، ان شاءاللہ نیت اچھی ہے تو اس میں کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔ اب کچھ رقم بھی ملنے کی امید نظر آتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے لئے خود مشکلات کھری نہ کریں آپ غلط سمت سفر کررہے ہیں جو پریشانی والا لگتا ہے۔ اپنے بارے میں بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس لئے آپ آج سوچ سمجھ کر ہی قدم اٹھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button