تازہ ترینکھیل

شاہنواز دھانی کی پرفارمنس ، شاہد آفریدی کا یو ٹرن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل سیون کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے بولر شاہنواز دھانی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے میچ میں کامیابی پر ملتان سلطانز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے شاہنواز دھانی کے لیے کہا کہ آج فاسٹ بولر کو ان کی ناقابلِ یقین حد تک کی صلاحیت کو پیش کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح انہوں نے گزشتہ سیزن میں پرفارمنس دکھائی تھی۔


شاہنواز دھانی نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین گیند بازی اور اتنی ہی اچھی فیلڈنگ کی بدولت اپنی سیلیبریشن کے ساتھ انصاف کردیا۔ دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف اس میچ میں 4 اوورز کے کوٹہ میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جبکہ ایک کیچ بھی لیا اور اسی وجہ سے وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے متعلق کہا تھا کہ شاہنواز دھانی سے میں زیادہ خوش نہیں ہوں، دھانی ابھی تک اپنی پرفارمنس میں کوئی بہتری نہیں لاسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دھانی کی سیلیبریشن تھوڑی زیادہ ہے، یہ ساری چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ پرفارمنس دے رہے ہوں، پہلے کچھ حاصل کرلو پھر ایسے جشن کے اسٹائل اپناؤ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button