نوسرباز شخص نے بھومی پیڈنیکر کو تحفے میں کار دینے کی پیشکش کی تو آگے سے اداکارہ نے ایسا کام کردیا کہ خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا
بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ نوسربازی کی کوشش کرنے والے سکیش چندرشیکھر نامی ملزم کے خلاف تحقیقات میں اداکارہ بھومی پیڈنیکر کا نام بھی آ گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے ارب پتی شخص بن کر بھومی سے بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں تحفے میں لگژری کار دینے کی پیشکش کی تھی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بھومی پیڈ نیکر سے پہلے پنکی ایرانی نامی ایک خاتون نے رابطہ کرکے خود کو ملزم کی دوست بتایا تھا اور بھومی کو مذکورہ پیشکش کی تھی۔ اس کے اگلے روز خود ملزم نے بھومی سے فون پر رابطہ کیا اور کار تحفے میں دینے کی بات کی۔رپورٹ کے مطابق بھومی پیڈنیکر نے معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے ملزم سے تحفہ لینے سے انکار کر دیا اور اس واقعے کی رپورٹ انفورسمنٹ ڈائریکٹر کو کر دی تھی۔ بھومی سے قبل جیکولین فرنینڈس، نورا فتحی، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کے نام ان تحقیقات میں سامنے آ چکے ہیں۔ ملزم اس وقت زیرحراست ہے اور نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے۔ اس پر مبینہ طور پر رین بیکسی کے مالک کی بیوی ادیتی سنگھ سے 2ارب 15کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام بھی ہے۔اس نے ادیتی سنگھ سے یہ رقم اس کے شوہر کو جیل سے نکلوانے کا جھانسہ دے کر اینٹھی تھی۔