تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

یوکرین تنازعہ، روس ایسا ہتھیار بھی میدان میں لے آیا جو لوگوں کے پھیپھڑوں کو تبادہ کردیتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ میں تھرمو بیرک راکٹ لانچرز کا استعمال کر سکتا ہے جو زد میں آنے والے لوگوں کے پھیپھڑوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

دی سن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کے پاس موجود ٹی او ایس 1’براٹینو‘ اور ٹی او ایس1اے’سولنتسپیک‘ ایسے ہتھیار ہیں جو ایٹم بم کے بعد خطرناک ترین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین سے کچھ ایسی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں روسی فوج کو یہ ہتھیار یوکرین کے بارڈر پر لاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ہتھیار ’سیلف پروپیلڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم‘ ہے جو روسی فوج افغانستان، چیچنیا، عراق اور شام میں استعمال کر چکی ہے۔اب ممکنہ طور پر روسی فوج انہیں یوکرین کے خلاف استعمال کرنے جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button