تازہ تریندلچسپ و عجیب

میری سہیلی کی شادی تھی، تقریب سے پہلے اچانک دولہا آیا اور کہنے لگا کہ اس نے شرط لگائی تھی

شادی ایک ایسے رشتے کا نام ہے جسے عمر بھر کے لئے استوار کیا جاتا ہے لیکن کیا کوئی ایسا سفاک بھی ہو سکتا ہے کہ محض ایک شرط جیتنے کے لئے کسی کی زندگی بر باد کر دے؟ سوشل میڈیا ویب سائٹ Whisper پر ایک ایسے ہی ناقابل یقین واقعے کا انکشاف کرتےہوئے ایک خاتون نے بتایا ہے کہ ” میری سب سے اچھی سہیلی کی شادی ہوئی تو ہم سب بے حد خوش تھے لیکن اگلے ہی دن ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آ گیا
کہ ہمارے دل ہی ٹوٹ گئے. میری سہیلی کے دولہے نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے تو محض ایک شرط جیتنے کے لئے اس کے ساتھ شادی کی تھی. اب وہ شرط جیت چکا تھا لہٰذا شادی کا تعلق مزید جاری رکھنے میں اسے کوئی دلچسپی نہیں تھی. یہ کہہ کر وہ چلتا بنا اور میری سہیلی پتھرائی آنکھوں کے ساتھ اسے دیکھتی رہ گئی. ہمیں اس بات کا شدید رنج تھا اور ہم بدلہ لینے چاہتے تھے. اگلے دن ہم نے اس کا تعاقب کیا اور ایک جگہ اسے پکڑ کر اس کی خوب دھلائی کی. اگرچہ ہمیں اس کی پٹائیکر کے بہت طمانیت محسوس ہوئی لیکن یہ سچ ہے کہ اس بے رحم شخص نے ہماری معصوم سہیلی کی زندگی تباہ کر ڈالی. “

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button