تازہ ترینکھیل

لاہور کی پچوں کی خاص بات کیا ہے؟ پشاور کی 3 وکٹیں لینے والے حسن علی کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ لاہور کی پچوں پر اگر درست جگہ پر باؤلنگ کی جائے تو رنز نہیں بنتے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ان کی ٹیم ان سے اچھی پرفارمنس کی توقع کر رہی تھی اور انہوں نے آج کے میچ میں پرفارم کرکے دکھایا۔ انہیں اپنی محنت پر یقین ہے اور خود پر بھروسہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے اچھی باؤلنگ کراپاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچیں مخصوص قسم کی ہوتی ہیں، یہاں اگر درست جگہ پر باؤلنگ کی جائے تو رنز بننا مشکل ہوجاتا ہے۔ ان کی ٹیم بیٹنگ بہت اچھی ہے اور کوشش ہوگی کہ ہدف حاصل کرلیں۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر مرحلے کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اسلام آباد کی طرف سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button