تازہ تریندلچسپ و عجیب

دنیا کی بہترین نوکری کا اعلان کردیا گیا، ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ اور روزانہ تفریح۔۔۔ کیا نوکری ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی درخواست جمع کروادیں

دنیا کی کونسی نوکری ہے کہ جس میں آپ کے شب و روز سیرو تفریح میں گزریں، مزے مزے کے کھانوں کا لطف بھی اٹھائیں، اور پھر ماہانہ اڑھائی لاکھ روپے تنخواہ بھی ملے؟ اگرچہ یہ بات ناقابل یقین لگتی ہے لیکن تفریحی و سیاحتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’حین ہیون‘ نے واقعی ایک ایسی ہی نوکری کی پیشکش کر دی ہے.
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس کمپنی کو ایک ’ہیڈ ولاگر‘ کی ضرورت ہے، جو دنیا بھر کی سیر کرے گا اور اس دوران اپنی دلکش ویڈیوز کمپنی کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کرے گا.منتخب ہونے والے شخص کو دنیا بھر میں خوبصورت تفریحی مقامات، مہنگے ترین ہوٹلوں اور تاریخی مقامات پر جانے کا موقع ملے گا اور اس تمام سیر و تفریح کے بدلے اڑھائی لاکھ روپے بھی ملیں گے. منتخب ہونے والے شخص کی بنیادی ذمہ داری سیر و تفریح کے دوران خوبصورت ویڈیوز بنانا ہے جس میں وہ خود اور اس کے ساتھ موجود دیگر افراد مزہ کرتے نظر آئیں. یہ ویڈیوز کمپنی کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی جائیں گی.

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے امیدوار کی تلا ش ہے جو سیر و سیاحت کا بے حد شوقین ہو اور کیمرے کے سامنے خود اعتماد اور مسرور نظر آتا ہو. کامیاب امیدوار کو دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے تہواروں، تفریحی پارٹیوں وغیرہ میں بھی شرکت کرنی ہوگی اور ان کی ویڈیوز بھی بنانی ہوں گی. عمر کی کوئی قید نہیں اور نہ ہی تجربہ ضروری ہے. ویڈیو بنانے اور ایڈیٹنگ کرنے کی مہارت بھی ضروری نہیں ہے کیونکہ اس کام کیلئے کمپنی کے تجربہ کار ملازمین دستیاب ہوں گے.
اگر آپ اس ملازمت کیلئے درخواست دینے کے خواہشمند ہیں تو اپنے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو بنا کر کمپنی کے ای میل ایڈریس [email protected]پر بھیج دیں. ویڈیو کی طوالت دو منٹ سے زائد نہیں ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ اپنا CVبھی ضرور بھیجیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button