تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان کا رد عمل بھی سامنے آگیا

ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ ناقابل قبول ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔روس یوکرائن صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقائی سالمیت کیلئے ترکی یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ میں نے اپنا حمائیتی پیغام یوکرائینی صدر تک پہنچا دیا ہے۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ روس نے یوکرین کا ایئر ڈیفنس نظام تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب یوکرینی فوج کےسپریم کمانڈر ان چیف نے روسی فوجوں کو زیادہ نقصان پہنچانے کا حکم دیا ہے جب کہ یوکرینی فوج نے مشرق میں 50 روسی فوجی مارنے اور 6 روسی فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button