تازہ تریننیشنل خبریں

پاکستان کو مطلوب دہشت گرد افغانستان میں مارا گیا

پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گرد کو 22 مارچ صبح ساڑھے 10 بجے 2 نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ مارا جانے والا دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان، عرف حکیم صالح، عرف خوشی محمد، عرف خانہ بدوش قندھار کے نام سے تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک کا بنیادی طور پر تعلق لشکر جھنگوی عثمان سیف اللہ کُرد گروپ سے تھا اور وہ پورے ملک اور بالخصوص سندھ میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا، اگست 2020 میں اس نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت وہ کالعدم ٹی ٹی پی سندھ کا امیر تھا اور سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشت گروں کی لسٹ ریڈبک میں شامل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button