پاکستان

اسد قیصر کے بہنوئی طاہر قدیم کی حیران کن سپیڈ، کس طرح عارضی ملازمت سے 19 گریڈ کا سرکاری آفیسر بن گیا

اسلام آباد (این این آئی)سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے 200 سے زائد افرادکوپارلیمنٹ سیکریٹریٹ میں بھرتی کیا اور ترقیاں دیں، بھرتی کیے گئے افراد کا تعلق سابق اسپیکر کے حلقے سے تھا۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اپنے بہنوئی طاہر قدیم کو گریڈ 17 میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں عارضی بھرتی کرایا اور بعد میں انہیں خلاف قواعد ڈیپوٹیشن پراسلام آباد بلوالیا، طاہر قدیم کو بعد میں مستقل طورپر قومی اسمبلی میں ضم کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر کی جانب سے 2 اپریل

کو خلاف ضابطہ 9 افسران کو پروموشن بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق اسدقیصر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے ایک دن پہلے اپنے بہنوئی کو گریڈ 19 میں ترقی دے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں یہ تقرریاں نہ ایجنڈے پر تھیں اور نہ ہی اس حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button