پاکستان

نواز شریف جب 2014ء میں عمران خان سے ملنے بنی گالہ گئے تو عمران خان نے نواز شریف سے کون سی دو فرمائشیں کیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالا میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔اپنی ٹوئٹ میں آصف کرمانی نے کہا کہ 2014 کے اوائل میں دھرنوں سے بہت پہلے عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کی وساطت سے نواز شریف کو اپنی رہائشگاہ بنی گالہ چائے پر مدعو کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے اختتام پر عمران خان نے میری اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں نواز شریف سے اپنے گھر تک

سڑک بنانے کی فرمائش کی جس پر نواز شریف نے وہاں موجود اپنے ساتھ گئے سٹاف کو کہا کہ سڑک بنا دی جائے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دوسرا عمران خان نے فرمائش کی تھی کہ ان کے پہاڑی پر واقع گھر کے نیچے میدان میں ایک چھوٹی کچی آبادی ہے اسے یہاں سے خالی کرایا جائے لیکن نواز شریف نے عمران خان کی کچی آبادی و غریبوں کی رہائشگاہ ہٹانے والی فرمائش پوری نہیں کی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ متبادل جگہ دئیے بغیر کچی آبادی کو ہٹانا ظلم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادی کے غریبوں کی چند رہائشگاہیں بنی گالا پہاڑی سے راول ڈیم کے حسین نظارے میں رکاوٹ تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button