ایسا وظیفہ صرف تین دن میں نوکری لگ جائے گی

اگر آپ اپنی پسند کی نوکری لگوانا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ کریں انشاءاللہ آپ اس کا اثر تین دن میں دیکھیں گے۔ اور اگر آپ نے نوکری کے لیے اپلائے کیا ہوا ہے اور اس میں کامیابی چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی یہ وظیفہ کر سکتے ہیں اور وہ لوگ جن کو نوکری مل نہیں رہی ہوتی ،اپلائے بھی نہیں کیا ہوا وہ لوگ بھی اس وظیفے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یعنی نوکری کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ ہے تو اس کے حل کے لیے یہ کر سکتے ہیں ۔یہ آسان سا وظیفہ سورہ مدثر کا ہے جس کو آُپ ایک دن کے اندر نے سات دفعہ پڑھنا ہے۔ اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ہے کسی بھی نماز کے بعد کر سکتے ہیں وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔سات مرتبہ اکٹھا پڑھنا ضروری نہیں ہے ایک وقت میں تھوڑا سا پڑھ لیں اگلی نماز کے بعد پھر تھوڑا سا پڑھ لیں ۔
یہ ایک لاجواب وظیفہ ہے اس کو کم از کم تین دن کرنا ہے اور زیادہ سے زیادہ سات دن کرنا ہے انشاء اللہ نوکری کے حوالے سے سارے مسئلے حل ہو جائیں گے