سندھ میں بارش اور سیلاب سے تباہی، ہنگامی طور پر فوج کو طلب کر لیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب کرلی گئیں۔پی ڈی ایم اے سندھ نیصوبے میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فوج کی خدمات سے متعلق این ڈی ایم اے
کومراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد سندھ میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو فوج کی خدمات درکار ہیں۔متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی کے لئے فوری طور پر فوجی دستے مہیا کیئے جائیں۔پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔ 701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں۔120 بچے، 84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جانبحق ہوئے ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 150 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 28 ہزار 677 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔1 لاکھ چار ہزار 180 گھروں کو مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔اب تک 19 لاکھ 13 ہزار 986 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔3 لاکھ 86 ہزار 39 گھریلو اشیا بھی متاثر ہوئی ہیں۔8 لاکھ 55 ہزار 622 افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، این اے 251کے ٹکٹ ہولڈرو امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی 3 اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا ڈاہری نے کہا ہے کہ پاک فوج سیلابی صورتحال میں متاثرین کی امداد کے لیئے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم عمل ہے، سیلاب متاثرین کی حفاظت کے لیئے فوج
کے دستے خیرپور سندھ کے ضلع صائم نالہ کے سیلاب متاثرہ علاقے میں کام کر رہے ہیں جنوبی پنجاب کے علاقوں میں وہاڑی، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور سندھ کے آفت زدہ علاقوں میں فوج کے دستے امدادی سرگرمیاں اور متاثرہ آبادی کو طبی امداد فراہم کرر ہی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اورنگی ٹاون کے بارش متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر عوام سے ملاقات کے دوران کیا، جمیل ضیاء ڈاہری
کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پھنسے عوام کی مدد کے لیئے پہنچنے اوربروقت انہیں محفوظ مقامات پر منتقلی پر پاک فوج اورایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں بارش وسیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بروقت مدد کے لیئے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچنے اورامدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے پر بے حد مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے
سیلاب متاثرین کی مستقل بنیادوں پر بحالی کے لیئے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے ملک نے جب بھی ہنگامی حالات کا سامناکیا پاک فوج کے جانبازوں نے ملک کے وقار کو بلند کیا سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنا ہو یا ریلیف مہیا کرنا ہوکرونا وائرس کوروکنے کے اقداما ت ہوں یا ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں کا سدباب ہو پاک فوج نے نہایت مربوط اور منظم انداز میں اپنا کردار نبھایا ہے، انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں عوام کے درمیان ہیں، سندھ حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔