پاکستان

مجھے پتا چلا گرفتارکرنے آرہے ہیں، میں تیار ہوگیا چلو جیل بھی دیکھ لیں گے ، عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے اداروں کی کبھی تنقید نہیں کرتے، ہمارا ایک ہی مقصد ہے اس امپورٹڈ حکومت سے ہماری جان چھڑوا کر ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں،

حکومت کو کہتا ہوں جب میں کال دوں گا تو وہ آخری کال ہو گی، اس سے پہلے الیکشن کا اعلان کر دیں۔دنیا نیوز کے مطابق ہری پور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کہتے تھے انگریزوں سے آزادی کے بعد ہم کسی کے غلام نہیں ہیں، پاکستان کی حقیقی طرح آزاد کیا جائے، ملکی فیصلے پاکستان میں ہوں، پاکستان کو کسی اور کی جنگ میں شرکت نہ کروائیں، میں یہ کسی صورت میں نہیں ہونے دوں گا، ہمیں دھمکی ملی اگر امریکہ کی جنگ میں آپ شامل نہیں ہوں گے تو آپ کو ختم کر دیا جائے گا۔ میں امریکا کو کہتا ہم آپ کو ہر طرح مدد کریں گے لیکن دہشتگردی میں ساتھ نہیں دیں گے، میں دہشت گردی کے خلاف کھڑا تھا مجھے دہشت گرد کہا گیا، میں کسی دہشت گردی کے ساتھ نہیں عمران خان نے کہا کہ مجھ پر دہشت گردی کا کیس کردیا گیا، مجھے گرفتاری کیلئے آئے کہ جیسے میں بہت بڑا دہشت گرد ہوں، میں تیار ہوگیا سوچا جیل بھی دیکھ لوں گا، مجھ پر دہشت گردی کا کیس کرنے سے مجھے فرق نہیں پڑا پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔پاکستانیو! یہ مجھے گرفتار کرنے آئے تھے لیکن عوام کو دیکھ کر ڈر گئے، ہمارے نوجوان تو چھوڑیں خواتین میں اتنا جنون ہے کہ ان سے شکست کھا جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button