اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی، ایک دن میں قیمت میں حیران کن اضافہ
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی،
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں اچانک حیران کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری
غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی قسط موصول نہ ہونے سے قبل ہی امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے
تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 72 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق جس کے بعد
اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 217 روپے 66 پیسےسے بڑھ کر 218 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 226 روپے ہو گئی ہے۔