پاکستان

کیپٹن کرنل شیرخان ’نشان حیدر‘ کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

صوابی(این این آئی) کارگل کے محاذ پر دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کے مزار پر چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کی گئی اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مزار سے سولر بیٹریاں، نشان حیدر کاپیاں، جھنڈے اور موٹرسائیکل چوری کی تھی، ملزمان سے پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل 10 ہزار روپے ریکور کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button