تازہ تریندلچسپ و عجیب

’پلیز! دوستوں کے ہاتھوں بیوقوف بننے والے عمران خان کے پاس واپس چلی جائیں ‘ جمائمہ کے ٹوئٹ پر ایک شخص کا رد عمل ، پھر وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے کیا کہا ؟

گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیااور پھر یہ خبر بھی سامنے آئی کہ وزیراعظم شہزاد اکبر کے کام سے نا خوش تھے ،اس کے بعد ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ ایسی صورتحال میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے ایک ٹوئٹ پر ایک صارف نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا ۔

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر جمائمہ نے ایک پزل گیم ’ورڈل‘کے بارے میں ٹوئٹ کیا جس پر ایک صارف نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ہاتھوں بے وقوف بننے والے عمران خان پر واپس چلی جائیں ۔جمائمہ خان نے اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے ہر ٹوئٹ پر ایسے رد عمل آتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان زند ہ باد کا نعرہ بھی لگا یا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button