تازہ تریننیشنل خبریں

عمران خان کا پورا ٹبر اور جماعت کرپٹ ہے،23مارچ کو لانگ مارچ ہرصورت ہوگا: مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا پورا ٹبر اور جماعت کرپٹ ہے،23 مارچ کو لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قوم کے کیس میں عمران خان مجرم قرار پاچکا ہے،22 اکاؤنٹس چھپانے والے کو تحفظ دیا جارہاہے۔عمران خان کہاں کا صادق اور امین ہے؟ایک ناکام نظام ہم پر مسلط کیا جارہا ہے،صدارتی طرز حکومت ہمیں کسی بھی طرح قبول نہیں۔سٹیٹ بینک کی خودمختاری نئے بل کے تحت ختم کی جارہی ہے۔مہنگائی سے نجات کے دور دور تک کوئی اثرات نظر نہیں آرہے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر سیاست دان کو چور چور کہہ کر پکارا گیا۔سانحہ مری پر چھوٹے سرکاری ملازمین کو نکالنا نا کافی ہے۔وزیراعلی اور عمران خان کے استعفے آنے چاہیے۔ہم ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو قبول نہیں کرینگےریکوڈک معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پریڈ صبح سے ظہر تک ہوتی ہے ہم نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں ظہر کے بعد داخل ہونا ہے۔۔ملک میں کھاد کا بحران ہے۔ملک میں پہلی بار کھاد کا بحران پیدا ہوا ہے۔لانگ مارچ میں کسان بھی شرکت کریں گے۔23 مارچ کو مہنگائی مارچ ہوگا۔23 مارچ کو ملک کے کونے کونے سے لوگ اسلام آباد کا رخ کرینگے۔۔لانگ مارچ کو کامیاب بناکر حکمرانوں سے نجات پائیں گے۔ضلعی تنظیموں کو مارچ کامیاب بنانے کی ہدایت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button