تازہ ترینلائف سٹائل

پری زاد کی آخری قسط سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان، تاریخ سامنے آگئی

مشہور ڈرامہ سیریل پری زاد کی آخری قسط سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ہم ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پری زاد کی آخری قسط 28 جنوری سنہ 2022 کو جمعہ کے روز ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

خیال رہے کہ پری زاد اس وقت پاکستان کا سب سے کامیاب ڈرامہ سیریل ہے جس کو بیرونِ ممالک میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ حالیہ تاریخ میں یہ دوسرا ڈرامہ ہے جس کی آخری قسط سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے "میرے پاس تم ہو” کو سینما میں دکھایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button