تازہ ترینلائف سٹائل
بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ، 32 کی ہوئیں یا 23 کی؟ دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

کہتے ہیں کہ مرد سے کبھی بھی اس کی تنخواہ اور عورت سے اس کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے ، اکثر خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں لیکن سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری سالگرہ کے موقع پر اپنی عمر چھپانے کی کوشش میں ناکام ہوگئیں۔
بختاور نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کیک پر 23 لکھا ہوا ہے۔ کیمرے کے دوسری جانب موجود ان کے شوہر نے کیک پر سالگرہ درست کرتے ہوئے اسے 32 کیا تو بختاور نے دوبارہ اسے 23 کردیا۔ بختاور کے بقول عمر تو صرف ایک نمبر ہے۔