تازہ تریناسلامک کارنرانٹرنیشنل خبریں

سلامتی کونسل حوثیوں کے جارحانہ رویے کا موثر سد باب کرے ، سعودی عرب کا مطالبہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نےکہاہےکہ مملکت ملک کےجنوب اور ابوظہبی میں شہری املاک اوراہم تنصیبات پر حوثیوں کے بار بار حملوں کی مذمت کرتی ہے۔

عرب میڈیارپورٹس کےمطابق ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نےکہاکہ مملکت بین الاقوامی برادری پرزوردیتی ہےکہ وہ عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر حوثیوں کے جارحانہ رویے کو اس طرح سے ختم کرنے کے لیے آگے بڑھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سلامتی کونسل کو حوثی ملیشیا کے جارحانہ رویے کا موثر طریقے سے سد باب کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا نے یمن میں تباہی مچا دی ہے اور یمنی عوام کا قتل عام کررہی ہے۔عرب ، مغربی ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔حوثیوں کے حملوں پر سب سے نمایاں ردعمل میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نایف الحجرف نے حوثی گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب دو بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کی مذمت کی، جن میں شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button