کھیلانٹرنیشنل خبریںتازہ ترین

کرکٹر یووراج سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد

بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یووراج کی اہلیہ اداکارہ ہیزل کیچ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے لکھا ” یہ پیغام ہمارے مداحوں، عزیز و اقارب اور دوستوں کیلئے ہے، ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ خدا نے آج ہمیں ایک بیٹے سے نوازا ہے۔ ہم اس نعمت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم اپنے ننھے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں، آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button