انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2004 کے بعد اب تک 18 کھلاڑی پلیئر آف دی ایئر منتخب ہوچکے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی یہ اعزاز جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔اب تک پاکستان ، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا،سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔سال 2004 میں یہ اعزاز بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ کے نام رہا۔بھارتی کھلاڑی مجموعی طور پر پانچ مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔جس میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز دو بار اپنے نام کیا ہے۔آسڑیلوی کھلاڑی چھ مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔مچل جونس اور رکی پونٹنگ نے یہ اعزاز دو ،دو بار اپنے نام کیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈریو فلنٹوف، جونتھن ٹروٹ اور بین سٹوکس یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے چندرپال جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیکس کیلس نے یہ اعزاز جیت رکھا ہے۔