تازہ تریننیشنل خبریں

وزیراعظم فروری کے پہلے ہفتے کس ملک کا دورہ کریں گے ؟ساتھ کون کون جائے گا ؟جانئے

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں پانچ وزرا ءان کے ساتھ جائیں گے، وزیراعظم نے وزراء کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دے دیں ہیں جبکہ وزیراعظم نے متعلقہ وزرا ءسے وزراتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ اہم دورہ ہے چین جانے والے وزراء کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں، منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔

وزیراعظم عمران خان چینی صدرشی جن پنگ،وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے، وزیراعظم چینی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button