تازہ ترینصحت و زندگی

پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

حکومت نے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کے بلوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولت شروع کردی گئی ہے۔ اس یونیورسل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے مریضوں کی بڑی تعداد پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کروا رہی ہے۔ نجی ہسپتالوں نے حکومت کو علاج کے بل بھیجنا شروع کردیے ہیں جس کے بعد ان بلوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق ہسپتالوں کے بلوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی بنا ئی جائے گی جو ہیلتھ کارڈ پر کئے گئے علاج کا جائزہ لے گی ۔جانچ پڑتال کمیٹی میں محکمہ سپییشلائزڈ ہیلتھ کیئر ، محکمہ خزانہ پنجاب اور سٹیٹ لائف ہیلتھ انشورنس کمپنی کے حکام شامل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button