تازہ تریننیشنل خبریں
کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے؟, مریم نواز

یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلبہ کیلئے مریم نواز نے بھی آواز اٹھا دی ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ سینکڑوں طلبہ میٹرو ٹرین کے انڈر گراونڈ سٹیشنوں میں چھپے بیٹھے ہیں ، انہیں سفارت خانہ کی طرف سے کہہ کر بلایا گیا کہ کیف سٹی آ جاو ، طلبہ تین ہزار ڈالر کے ٹکٹس لیکر جب پہنچے مگر اب وہاں کا سفارتخانہ اور کمیشن آفس رابطہ نہیں کر رہا۔
Is there anyone listening to the entreaties of hundreds of Pakistani students stranded in Ukraine waiting to be evacuated ?
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2022