تازہ ترینکھیل

انتظار ختم ، پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگیا،دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریزکا آغاز 4 مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا، ٹائٹل سپانسر کی حیثیت سے ٹک ٹاک کرکٹ مداحوں کو اپنی ایپ پر خصوصی کرکٹ ویڈیوز بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ پی سی بی اس سیریز کے آغاز سے قبل ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنائے گا، جہاں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی کنٹنٹ اپ لوڈ کیا جائے گا۔اس تاریخی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج (25 فروری بروز جمعہ )سے شروع ہوچکی ہے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ٹکٹوں کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں
• جنرل: 100 روپے

• فرسٹ کلاس: 200 روپے

• پریمیم: 350 روپے

• وی آئی پی: 500 روپے

ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی دستیاب ہونگی، تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ سٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسینیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی، جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button