دلہن غلطی سے اپنے کمرے کی بجائے ہمسایوں کے کمرے میں چلی گئی،
شادی کے چند ماہ بعد ہنی مون کی خوشیاں منانے کےلئے جانے والی برطانوی لڑکی کی ایک معمولی سی غلطی اس کے لئے ایسی دردناکموت کا پیغام بن گئی کہ جس نے بھی سنا آہ بھرے بغیر نہ رہ سکا۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ کرسٹی میکسوئل کی شادی سات ماہ قبل ہوئی تھی۔ وہ بینیڈور کے علاقے میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی دسویں منزل پر ہفتے کی رات منعقد ہونے والی پارٹی میں شریک تھی، لیکن صبح کے وقت نیچے سڑک پر اس کی خونبھری لاشملی۔ اس پارٹی میں 35دیگر افراد بھی شامل تھے اور حادثہہفتے کی صبح 8 بجے پیش آیا۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرسٹی اس رات چار بجے کے قریب اپنے کمرے میں واپس گئی تھی لیکن وہ غلطی سے اوپر والی منزل کے ایک کمرے میں چلی گئی، جہاں پانچ برطانوی سیاح موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ کرسٹی نشکے زیر اثر ہو اور غلطی سے اپنے کمرے کی بجائے دوسرے کمرے میں جا پہنچی ہو۔ اگرچہ اس کی موتکےحالات درست طور پر ابھی معلوم نہیں ہو پائے لیکن پانچ سیاحوں میں سے ایک پولیس کی تحویل میں ہے، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کرسٹی کی موتکے وقت اس کے قریب موجود تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کے بیانات اور دیگر چار افراد کے بیانات میں تصاد ہے، جس کی بناءپر اسے مزید تفتیش کے لئے تحویل میں لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا کہ ”ابھی ہم صرف یہ بتاسکتے ہیں کہ 1989ءمیں جنم لینے والی ایک برطانوی لڑکی بینیڈورم کے علاقے میں دسویں منزل پر واقع کمرے سے گر کر ہلاکہوگئی ہے۔ لڑکی کی شادی سات ماہ قبل ہوئی تھی اور ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس کی ہلاکتکسی جرمکے نتیجے میں ہوئی۔ ہم اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔“