چھوٹی عمر میں رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کے حیران کن فائدے
گذشتہ کچھ عرصے سے یہ رواج چل نکلا ہے کہ لڑکے اور لڑکیوں کی شادیاں درمیانی عمر میں کی جاتی ہیں،دونوں کی طرف یہ منطق پیش کی جاتی ہے کہ ہم کچھ بن جائیں اور پھر شادی کریں گے لیکن تب تک دیر ہوچکی ہوتی ہے اور دیر سے شادی کرنے کے مضمرات سامنے آنے لگتے ہیں۔آئیے آپ کو جلدشادی کرنے کے فوائد بتاتے ہیں۔*اگر شادی جلدی کر ی جائے تو انسان میں توانائی زیادہ ہوتی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ محنت سے یکسو ہوکر کام کرتا ہے اور ادھر اُدھر اس کا دھیان بھی نہیں بٹتا۔
*جلد شادی کی صورت میں بچے جلد ہوجاتے ہیں اور ابھی انسان جوان ہی ہوتا ہے جب اس کی اولاد بھی اس کے کندھے کے برابر آجاتی ہے۔اپنی درمیانی عمر میں اولاد کو جوان ہوتا دیکھ کر انسان بہت خوش رہتا ہے۔
*نوجوانی میں اولاد ہونے کی وجہ سے انسان ان کی بہتر پرورش کرپاتا ہے۔
*شادی کی وجہ سے ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور انسان یکسوئی کے ساتھ محنت کرتا ہے اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیتا ہے کیونکہ اسے علم ہوتا ہے کہ ہر صورت میں اسے اپنے گھر کو چلانا ہے اور وہ اپنے کیریئر کی طرف بہتر طریقے سے توجہ دے پاتا ہے۔
*ازدواجی تعلقات میں جنسی عمل کا بہت زیادہ عمل دخل ہے،اگر دیر سے شادی کی جائے تو وقت گزرنے کے ساتھ جنسی طاقت میں کمی آتی ہے اور شادی شدہ زندگی بُری طرح متاثرہوتی ہے لیکن جلد شادی کی صورت میں ایسے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔