تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں
روس نے برطانوی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکتے ہوئے پابندی لگا دی

روس نے برطانوی ایئر لائنز پر اپنی فضائی استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصٓیلات کے مطابق روسی ایوی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ اپنی پروازوں کو روس کے ہوائی اڈوں پر نہیں اتارے گا ، اقدام روسی جہاز وں کی پروازوں پر پابندی کے بعد کیا گیاہے ۔
برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا پورے یوکرین پر حملے کا ارادہ ہے ، اندازے کے مطابق روس کے 450 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ، روسی فوج یوکرین پر حملے کے پہلے دن ہی ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ، روس اپنے بڑے مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں کر سکا ہے ۔