تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

نیٹو ممالک کی پابندیوں کا بھرپور جواب دیں گے ، روس نے بڑا اعلان کر دیا

یوکرین سے جنگ شروع کرنے کے بعد نیٹو ممالک کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کر دی گئیں ، روس نےبھی پابندیوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق روس کی جانب سے کہا گیا کہ نیٹو ممالک کی پابندیوں کا جواب پابندیوں سے دیں گے ، روس نے غیر ملکی درآمد پر انحصار کم کر دیا ہے ، روس مغربی ممالک پر باہمی تعاون کی بنیاد پر جوابی پابندیاں عائد کرے گا۔

روس کی جانب سے کہا گیا کہ نیٹو ممالک کی پابندیوں کا جواب پابندیوں سے دینے کیلئے مشاورت جاری ہے ۔اس سے قبل روس برطانوی ایئر لائنز پر اپنی فضائی استعمال کرنے پر پابندی عائد کر چکی ہے ، روسی ایوی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ اپنی پروازوں کو روس کے ہوائی اڈوں پر نہیں اتارے گا ، اقدام روسی جہاز وں کی پروازوں پر پابندی کے بعد کیا گیاہے ۔

برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا پورے یوکرین پر حملے کا ارادہ ہے ، اندازے کے مطابق روس کے 450 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ، روسی فوج یوکرین پر حملے کے پہلے دن ہی ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ، روس اپنے بڑے مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں کر سکا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button