پاکستان

عمران خان نے جلسے میں یہ بلنڈر کرکے اعترافِ جرم کرلیا جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں،حامد میر کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسے میں توشہ خانہ سے تحائف خریدنے کا بلنڈر کر کے اعتراف جرم کیا جس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں ۔ حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں یہ اعلان کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر سڑک بنائی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر توشہ خانہ کے قوائد و ضوابط پڑھیں تو میں لکھا ہے کہ آپ کسی ملک کی جانب سے دیا گیا تحفہ

خرید یا بیچ نہیں سکے ۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ آپ 30 ہزار روپے کی مالیت تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ کوئی تحفہ فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اس کو براہِ راست فروخت نہیں کرسکتے بلکہ آپ اسے کسی بھی طریقے سے فروخت نہیں کر سکتے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button