صحت و زندگی

میڈیکل کی طالبہ نے اپنے عاشق کو گلاکاٹ کرقتل کردیا

قاہرہ(این این آئی )مصر میں میڈیکل کی ایک طالبہ نے اپنے ہی عاشق کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قتل کے مبینہ واقعے میں ملوث لڑکی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے یہ اقدام مقتول کی طرف سے شادی سے انکار کے بعد کیا۔ملزمہ نے بتایا کہ اس کا مقتول کے ساتھ کچھ عرصے سے رومانوی تعلق تھا اور ان کے دوستوں کو اس کا علم تھا اور ان کے درمیان تعلقات استوار ہونے کے بعد اس نے اسے شادی کی درخواست کی تھی مگر اس نے انکار کر دیا تھا۔ملزمہ نے

تفتیش کے دوران اپنے اعترافی بیان میں مزید کہا کہ اس نے اپنے عاشق اس کے 20 سالہ ساتھی کے درمیان مالی تنازعات کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے دوست نے مقتول سے ادھار دی گئی کچھ رقم لینا تھی۔ جب وہ پیسے دینے کے لیے آیا تو اس کے ساتھی نے اس کے گلے پر چھری چلا دی۔سیکیورٹی اہلکاروں کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سرکاری یونیورسٹی میں میڈیکل فیکلٹی کے فرسٹ ایئر میں زیر تعلیم طالبہ کا فیکلٹی آف میڈیسن میں بھی فرسٹ ایئر کی ایک لڑکی سے رومانوی تعلق تھا اور حال ہی میں اسے چھوڑ دیا تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے طالبہ پرشکنجہ کسنے کے بعد اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اسے ایک باہمی دوست نے لالچ دے کر چاقو سے ذبح کرایا اور اسے لاش اور واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کے بارے میں بتایا گیا جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button