دعازہرہ کیس،لڑکی کے آئی پیڈ کے ذریعے لوکیشن ٹریس نہ ہوسکی، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گولڈن ٹان سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کا 8 روز گزرنے کے بعد بھی کچھ پتا نہ چل سکا۔ لڑکی کی تلاش کیلئے پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکا ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں۔دعا زہرہ کی تلاش کیلئے مشترکا ٹیم میں پولیس اور ایف آئی اےسائبرکرائم سیل کے ارکان شامل ہوں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دعا کا ٹیبلٹ بند ہے اور لوکیشن ٹریس کرنے میں مشکلات ہیں، جس آئی پی سے ٹیبلیٹ کنیکٹ ہوا اس کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔دعا کے اندرون سندھ موجود ہونے کے امکانات ہیں۔ والدین
کے مطابق دعا زہرہ سولہ اپریل کو گھر کے باہر کچرا رکھنے گئی تھی، کسی نے اغوا کرلیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر چلنے والی متعدد رپورٹس میں اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ دعا زہرہ کی تلاش کے لیے حساس اداروں اور کراچی پولیس پر مشتمل تشکیل دی گئی ٹیم نے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کی سربراہی میں سانگھڑ کے زاہد ٹاون اور راجپوت کالونی کو گھیرے میں لے کر کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا اور بعض مشکوک گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔تاہم میڈیا کو یہ نہیں بتایا کہ نتیجہ کیا نکلا جب کہ مقامی باشندوں نے دعوی کیا ہے کہ مبینہ طور پر اغوا شدہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔