پاکستان

دعا زہرہ نہیں ملی لاہور پولیس کا یوٹرن

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دعا زہرہ کیس میں نیا موڑ آگیا ، لاہور پولیس کے مطابق دعا زہرہ ابھی نہیں ملی فی الحال اس کے نکاح کی کاپی ملی ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کا نکاح مزنگ روڈ میں مدرسے میں ہوا ہے ، نکاح نامہ کے مطابق لڑکے کا نام ظہیر ہے اوروہ رائیونڈ کا رہائشی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق فی الحال دعا زہرہ تحویل میں نہیں آئی البتہ نکاح نامے پر تصویر دعا زہرہ کی ہے ۔ نکاح نامے پر دعا زہرہ کی عمر 18

سال لکھی گئی ہے لیکن شناختی کارڈ نمبر نہیں لکھا گیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کراچی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے، ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، لڑکی کو جلد تلا ش کر لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button