پاکستان

محسن داوڑ کا وزیراعظم کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑگیا

اسلام آباد (این این آئی)ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نہ نکلنے پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑگیا۔ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کا نام نئی پالیسی کیروشنی میں ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیرکا نام ریاست مخالف کیٹیگری میں ہونے پر نہیں نکالا جاسکا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن داوڑ کو وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی اجازت درکار ہے۔ذرائع کے

مطابق نئی پالیسی کے تحت شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم میری اطلاع کے مطابق میرا نام تاحال ای سی ایل پر موجود ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے،، اس موقع پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button