اسلامک کارنر

ہرحاجت پوری ،اولاد فرمانبردار ،عزت اس ایک عمل سے سب کچھ ملے گا۔

جمعۃ المبارک کا بہت ہی مجرب اور اکسیر وظیفہ تحریر کیا جارہا ہے ۔اس وظیفہ کی بہت ہی فضیلت و برکات ہیں ۔آپ اس وظیفہ کو جمعۃ المبارک کے دن کیجئے اللہ پاک آپ پر بے حد مہر بان ہوگا اس وظیفہ کے دوفائدے ہوں گے۔ آپ کے گھر کی تنگدستی دور ہوجائے گی اور اس عمل کے کرنے سے آپ کے گھر میں کبھی تنگدستی نہیں آئے گی کبھی محتاجی نہیں آئے گی آپ اللہ کے سوا کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے آپ کے کاروبار اور مال و دولت میں اضافہ ہوگا اللہ تبارک وتعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی آپ کی دنیا بہتر ہوسکتی ہے اس عمل کے کرنے سے آپ کو بہت سارے فائدے حاصل ہوں گے جن میں سے چند ذکر کئے جاچکے ہیں کہ آپ کبھی تنگدستی کا شکار نہیں ہوں گے مال و دولت میں اضافہ ہوگا۔

اللہ کے سوا کسی کے محتاج نہیں ہوں گے نمبر 2 آ پ قبر کے عذاب سے محفوظ رہیں گے قبر میں وحشت سے آپ حفاظت میں رہیں گے جہنم کی گرمی سے محفوظ رہیں گے اس عمل کے کرنے والے کو بروز قیامت جنت الفردوس میں جگہ حاصل ہوگی اس کی قبر ٹھنڈی اور کشادہ ہوگی۔روشن اور وسیع قبر ہوگی اور اس کی قبر پر اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی رحمت کی بارش برساتا رہے گا جوبندہ اپنی زندگی میں اس عمل کو اس وظیفے کو جمعۃ المبارک والے دن کرتا رہے گا اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی رحمت کے صدقے اس کی دنیا اور آخرت دونوں کو بہتر کریں گے اس عمل کے آپ کو بہت سارے فائدے ہوں گے کچھ فائدے دنیاوی ذکر کیئے گئے ہیں اور کچھ فائدے اخروی ذکر کئے گئے ہیں ۔ اور بنیادی بات یہ ہے کہ دنیا کے جو مسئلے ہوتے ہیں۔

وہ زیادہ تر معاشی مسائل ہیں تو یہ دنیاوی مسائل آپ کے حل ہوجائیں گے لیکن اصل مسائل ہمارے آخرت کے ہیں اور اس وظیفے سے ہمارے اصل مسائل یعنی آخرت کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔ انشاء اللہ ہماری دنیاوی و اخروی زندگی میں فلاح ہوگی۔اس عمل کو جمعۃ المبارک کے دن کرنا ہے انشاء اللہ رب کریم کی رحمت آپ پر کس طرح برستی ہے یہ آپ خود محسوس کریں گے۔ جمعۃ المبارک کے دن جمعہ کی نماز کے بعد سے لے کر عشاء کی نماز تک اس وظیفہ کو کرنے کا وقت ہے زیادہ بہتر یہ ہے کہ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد وہیں بیٹھے لا الٰہ الا اللہ المَلِکُ الحَقُّ المُبِین کا 100 مرتبہ ورد کرلیجئے ۔کسی اور وقت میں بھی اس وظیفے کو کیا جاسکتا ہے ۔اس کے اول آخر تین تین مرتبہ یا گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیجئے۔ اس کی اتنی فضیلت ہے کہ اگر جمعۃ المبارک پر درود پاک پڑ ھ کر اللہ سے کچھ مانگا جائے تو اللہ پاک ضرور عطا فرماتے ہیں ۔ جمعۃ المبارک افضل ہے دنوں میں اور اسے دنوں کا باپ بھی کہا جاتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button