اسلامک کارنر

تمام مسلمانوں کیلئے جاننا ضروری ہے کہ صدقہ فطر و فدیہ اس سال فی کس کتنا کتنا ادا کیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ امسال فدیہ یوم اور صدقہ فطر فی کس 120روپے ادا کیا جائے گا۔ صدقہ فطر گندم کے حساب سے 120روپے، جو کے حساب سے460 روپے فی کس ہوگا۔ کجھور کے لحاظ سے 800 روپے فی کس اور کشمش کے حساب سے 2300 روپے ، منقیٰ کے لحاظ سے4200روپے فی کس صدقہ فطر ادا کیا جائے۔ گندم

کانصاب اوزان کے لحاظ سے ایک کلو920گرام ، جو، کھجور، کشمش اورمنقیٰ کا3کلو840 گرام بنتاہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ 30 روزوں کا فدیہ صوم گندم کے حساب سے 3600روپے، جو کے حساب سے13800 روپے، کھجور کے حساب سے 24ہزار روپے، کشمکش کے حساب سے 59 ہزار روپے بنتا ہے۔ جبکہ منقیٰ کے حساب126000 روپے بنتاہے۔ جان بوجھ کرروزہ توڑنے پر 60 مساکین کوکھانا کھلانا لازمی ہے۔ 60 مساکین کیلئےک-ہ صوم کی رقم گندم کے حساب سے7200،جوکے حساب سے27600روپے۔ کھجور کے حساب سے 48 ہزار جبکہ کشمکش حساب سے 138000 روپے بنتی ہے۔ گندم کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم اور ک-ف-ا-ر-ا-ت کی یہ کم سے کم رقم ہے۔

جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق کی کشادگی اور دولت کی فراوانی سے نوازا ہے ان پر لازم ہے کہ شکرانہ نعمت کے طور پر وہ اپنی مالی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا منقہ کے حساب سے صدقہ فطر، فدیہ صوم اور ک-ف-ا-ر-ا-ت کی ادائیگی کریں تاکہ تشکرنعمت بھی ہو اور غرباء و مساکین افراد کی ضروریات بھی پوری ہو سکیں۔ دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے رمضان سے قبل اشیا ئے خور و نوش کی فروخت کے لیے مکینزم بنانے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کھاد اور اشیائے خور و نوش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رمضان سے قبل میکنزم عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت رمضان میں سستی اشیا کے لیے لوگوں کو لائنوں میں نہ لگنا پڑے۔ عدالت نے 29 مارچ کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button