پاکستان
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج
گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات میں دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یہ مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں درج کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ پر یہ مقدمہ ایک شہری نے درج کروایا ہے۔