اسلامک کارنر

سورہ فاتحہ کا یہ چھوٹا سا وظیفہ کرلیں انشاءاللہ رزق میں بے انتہا برکت آئے گی

میں جو بات آج آپ سے کرنے والی ہوں۔ وہ سورۃ فاتحہ کی ایک آیت کے بارے میں ہے۔انشاء اللہ اس آیت کے بارے میں آپ کو مکمل طور پر معلو مات دوں گی کہ اس کا وظیفہ کس طرح سے کر نا ہے اور اس آیت کے متعلق بھی ایک واقعہ بیان کر وں گی جو کہ ایک سچا واقعہ ہے۔ اس کے علاوہ سورۃ الفاتحہ کے چند فضائل بھی شیئر کروں گی

تو میری باتوں کو غور سے سنیے گا تا کہ میری باتوں پر آپ سمجھ سکیں اور سمجھنے کے بعد میری باتوں پر عمل بھی کر سکیں کیونکہ یہ باتیں آپ کے فائدے کے لیے ہی ہیں۔ جیسا کہ میں نےآپ سے ذکر کیا کہ میں سورۃ فاتحہ کا وظیفہ بتاؤں گی۔جب سے پہلے اس کی فضیلت آپ سے شیئر کروں گی۔ حضرت ابنِ عباس سے روایت ہے کہ جب کہ ایک دن حضرت جبر ائیل ؑ نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے حضرت جبرائیل ؑ نے اوپر کی طرف سے دروازہ کھلنےکی آواز سنی۔ چنانچہ انہوں نے اپنا سر مبارک اوپر اٹھا یا اور کہا کہ یہ آسمان کا دروازہ کھلا گیا ہے آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھلا گیا تھا اور ایک فرشتہ بھی نیچے اترا ہے یہ آج سے پہلے کبھی نہیں اترا

بس اس فرشتے نے آپ ﷺ کو سلام کیا اور عرض کیا سلام اور کہا کہ آپ ﷺ کو دو نوروں کی بشارت ہو جو آپﷺ کو عطا کیے گئے اور آپﷺ سے پہلے کسی بھی نبی کو عطا نہیں کیے گئے۔ایک سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرۃ کی آخری دو آیات آپﷺ ان میں سے جس میں سے ایک حرف کی تلات کریں گے وہ چیز آپﷺ کو عطا کر دی جائے گی یعنی اس کے ذریعہ سے ایک حرف کی تلاوت کر کے جو بھی چیز اللہ سے مانگی جائے گی۔ وہ اللہ پاک ضرور عطا کر دیں گے۔ نبی کریم ﷺ سے اس فرشتے نے فر ما یا تو ان آیات میں جو میں نے آپ سے ذکر کی ہیں یعنی سورۃ فاتحہ ہے اس کی سات آیتیں ہیں ساڑھے تین آیات اللہ تعالیٰ کے لیے اور ساڑ ھے تین آیتیں بندے کے لیے ہیں۔سورۃ فاتحہ کی سب سے زیادہ نفع بخش اور عمدہ قرار پائی ہے کیو نکہ

اللہ بندے کو سیدھے راستے کی طرف ہدایت دے دے اور اس کو اپنی زندگی میں ہی گناہوں کو چھوڑ نے کے لیے مدد کر دے گا تو دنیا و آخرت میں کوئی بھی برائی اس کو چھو نہیں سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فر ما ئے۔ زیادہ سے زیادہ قرآن ِ پاک پڑ ھنے کی توفیق دے۔ قرآن ِ پاک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک اہم تحفہ ہے تو اس تحفے کی قدر کر نی چا ہیے ہم لوگوں کو۔ اور جو بھی اس کو پڑ ھے گا اللہ تعالیٰ اسے حکمت و دانائی سے اس کو آ شنا کر دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button