ججز اور اداروں کیخلاف توہین آمیز بیانات،مریم نواز، رانا ثنااللہ،عطا تارڑاور مولانا فضل الرحمان بھی مشکل میں پھنس گئے
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز اور اداروں کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر قانون رانا ثنااللہ،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑاور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ
مولانا فضل الرحمن کے خلاف علی اعجاز بٹر نے بذریعہ ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ و انتظار حسین پنجوتھہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان لوگوں نے اداروں کے خلاف مخلتف ادوار میں جلسوں اور ٹی وی ٹاک شوز میں توہین آمیز بیانات دئے درخواست کے ساتھ مختلف جلسوں اور ٹی وی ٹاک شوز کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بحثیت محب وطن ان لوگوں کے بیانات سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں یہ لوگ سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ان پر توہین عدالت لگا کر جیل بھیجا جائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں بدزبانی بدکلامی جھوٹ کو فروغ دیا،عمران خان کو گر فتار کیا جائے تاکہ ملک میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائی جا سکیں، ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے پر مبنی عمران خان کے بیانات قابل مذمت ہیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی جھوٹ کی سیاست دفن ہوچکی اب وہ بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے
ان کا بیانیہ ریاست پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے جس پر خود قومی ادارے بھی سر جوڑ کر فیصلہ کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف نے سیاست کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا اور فارن فنڈنگ کے ممنوعہ ذرائع اپنا کر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں جس کا حساب انہیں دینا پڑے گا۔ قوم سے دھوکہ کیا اور سچ کو چھپانے کی ہر کوشش کی قومی سیاسی قیادت پر کیچڑ اچھالا، اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور کرپشن کو فروغ دیکر ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔